مندرجات کا رخ کریں

گرام اسٹیننگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گرام مثبت اور گرام منفی:(گرام داغ طریقہ کار)

جراثیموں کا خردبین سے نظارہ۔ جامنی رنگ کے جراثیم اسٹیفلوکوکس آریئس ہیں جو گول ہوتے ہیں۔ یہ گرام مثبت کہلاتے ہیں۔ گلابی رنگ کے جراثیم ای کولائی ہیں جو سلاخ نما ہوتے ہیں۔ یہ گرام منفی کہلاتے ہیں۔ جراثیموں کے یہ رنگ گرام اسٹیننگ کا نتیجہ ہیں۔ بغیر رنگے جراثیم خردبین سے باآسانی نظر نہیں آتے۔
ایک گرام پوزیٹیو جراثیم کا خاکہ۔ اندرونی پلازما ممبرین (plasma membrane) کو ہلکے خاکی رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے جس کے باہر موٹی خلوی دیوار (cell wall) ہوتی ہے جسے یہاں جامنی رنگ سے واضح کیا گیا ہے۔ سب سے بیرونی حصہ کیپسول کہلاتا ہے جسے یہاں لال رنگ سے دکھایا گیا ہے۔

مائکروبیولاجی میں سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا اسٹیننگ (رنگنے) کا طریقہ کار بیکٹیریا کو دو گروپوں میں منقسم کرتا ہے۔ گرام اسٹیننگ (Gram staining) ڈنمارک کے سائنس دان اور ڈاکٹر ہنس کرسچن جوواچم گرام نے دریافت کیا تھا۔ یہ طریقہ کار گرام اسٹیننگ کا رنگ برقرار رکھنے کی صلاحیت پر مبنی ہے۔ رنگے جانے کے بعد گرام منفی بیکٹیریا شراب کی موجودگی میں بے رنگ Decolorized ہو جاتے ہیں۔ گرام مثبت بیکٹیریا شراب سے بے رنگ نہیں ہوتے ہیں اور جامنی رنگ (primary stain) کے نظر آتے رہتے ہیں۔ ڈی کلریشن (رنگ اتارنے) کے مرحلے کے بعد، ایک دوسرا رنگ (counterstain) گرام منفی جراثیموں پر ایک گلابی رنگ چڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔[1] عام طور پر پرایمری اسٹین کرسٹل ویولٹ ہوتا ہے، decolouriser ایتھینول ہوتا ہے اور کاونٹر اسٹین سافرانین ہوتا ہے۔ گرام اسٹیننگ کا آیوڈین پرایمری اسٹین کو نمایاں کرتا ہے۔[2]

گرام اسٹیننگ کا طریقہ
استعمال ہونے والا کیمیائی مرکب جراثیم کا رنگ
گرام پوزیٹو جراثیم گرام نیگیٹو جراثیم
پہلا رنگ کرسٹل وائیلٹ جامنی جامنی
رنگ اٹکانے والا آئیوڈین جامنی جامنی
رنگ اُڑانے والا الکحل/ایسیٹون جامنی بے رنگ
دوسرا رنگ safranin/carbol fuchsin جامنی گلابی

مزید دیکھیے

[ترمیم]


حوالہ جات

[ترمیم]